پولیس لائن میں شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ،آر پی او،کمشنر ڈی پی او دیگر کی شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او عامر رضوان خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں آر پی او محمد شہزاد آصف خان ، کمشنر حافظ شوکت علی ،ڈی پی او صہیب اشرف سمیت پولیس افسران ملازمین اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی آر پی او کمشنر اور ڈی پی او نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ شہید کے ورثاء ہمارے اپنے ہیں جن کو کبھی تنہا نہ چھوڑا جائے گا ۔