راسعید خٹک کی جدوجہد کے نتیجے میں مائن سیکٹر میں نمایاں اصلاحات ہوئیں، زاہد خان ملاخیل
کمرمشانی (نمائندہ دنیا)مائنز ویلفیئر ایسوسی ایشن میانوالی کے جنرل سیکرٹری زاہد خان ملاخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
1999ء پنجاب کے مائن سیکٹر کیلئے ایک تاریخی موڑ ثابت ہوا، جب ایک کان کن کے بیٹے راسعید خان خٹک نے کان کنوں کے استحصالی نظام کے خلاف آواز بلند کی۔ اپنے والد کو مائن کی پیشہ ورانہ بیماری کے باعث کھونے کے بعد انہوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کا عزم کیا۔راسعید خٹک کی جدوجہد کے نتیجے میں مائن سیکٹر میں نمایاں اصلاحات ہوئیں، حادثات میں کمی آئی، ہسپتال و ڈسپنسریاں قائم ہوئیں، مائن ریسکیو سروسز، لیبر ویلفیئر فنڈ، ڈیتھ گرانٹس، جہیز گرانٹس اور تعلیمی وظائف جیسی سہولیات کان کنوں تک پہنچیں۔