اغوا اور اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں چار مجرموں کو عمر قید
خوشاب(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نوید اقبال نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے اغوا اور زنا بالجبر کے سنگین مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے چار اغوا کاروں کو عمر قید اور مجموعی طور پر 54 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان ذیشان اختر، محمد آصف، محمد شہباز اور محمد صدیق نے 12 جولائی 2023 کو ایک خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔