سول ہسپتال کے باہر،اوور ہیڈ برج کے نیچے نشئیوں کے ڈیرے

سول ہسپتال کے باہر،اوور ہیڈ برج کے نیچے نشئیوں کے ڈیرے

سول ہسپتال کے باہر،اوور ہیڈ برج کے نیچے نشئیوں کے ڈیرےاعلی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود نشئیوں کے ڈیرے ختم نہ کروا ئے جا سکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اعلی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود سول ہسپتال کے باہر،اوور ہیڈ برج کے نیچے اور مختلف شاہراؤں کے کنارے سے قائم نشئیوں کے ڈیرے ختم نہ کروا ئے جا سکے ،تفصیل کے مطابق سابقہ ادوار میں مختلف مقامات پر نشئیوں کے سرعام ڈیرے ختم کر وائے گئے مگر پھر سے یہ ڈیرے آباد ہو گئے ہیں ،جہاں سرعام انجکشن اور دیگر منشیات کا استعمال ہوتا ہے ،یہی نہیں نشیؤں کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے اورآئے روز ان کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ان میں کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان بھی شامل ہیں،جبکہ سرعام منشیات کے استعمال سے گزرنے والے بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار سے اس سلسلہ میں مربو ط حکمت عملی اختیار کر کے اس کے مستقل تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں