شہید ایس ایچ او کی تدفین سے قبل ملزم مقابلے میں ہلاک

 شہید ایس ایچ او کی تدفین سے قبل ملزم مقابلے میں ہلاک

تصور نشے اور شراب کا عادی تھا،ہر وقت شراب پی کر نشے میں دھت رہتا تھا 2005 کے انتخابات میں ملزم نے لکسیاں سے نائب ناظم کا انتخاب بھی جیتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او عامر رضوان کو شہید کرنیوالا ملزم ان کی تدفین سے قبل ہی انجام کو پہنچ گیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ لکسیاں کی حدود میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تصور نسوانہ ہلاک ہو گیا، پولیس کی جانب سے سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں قاتل کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ، تصور نسوانہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نشے اور شراب کا عادی تھا اور ہر وقت شراب پی کر نشے میں دھت رہتا تھا، اپنی بیوی اور کزن کو قتل کر کے مصالحت کے بعد جیل سے باہر بھی آیاتھا یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2005 کے انتخابات میں ملزم نے لکسیاں سے نائب ناظم کا انتخاب بھی جیتا، ذرائع نے بتایا کہ ملزم وقوعہ کے وقت بھی شراب کے نشے میں دھت اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا جب پولیس کو ہیلپ لائن پر کال کی گئی تو ایس ایچ او تھانہ لکسیاں عامر رضوان خان خود جائے وقوع پر گئے تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او عامر رضوان شہید ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں