نئے پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ نصب کرنیکی منظوری
نئے پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ نصب کرنیکی منظوری ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل ملک خرم افتخار، ڈی او انڈسٹری رضوان اکرم ڈار، سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز اور پٹرول پمپس کے مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے 7 نئے پٹرول پمپس کی تعمیر کیلئے مشروط طور پر منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان پٹرول پمپس پر الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ پوائنٹس نصب کیے جائیں۔ انہوں نے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے موجودہ پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس کی سہولت فراہم کریں تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایت کی کہ پٹرول پمپس کی تعمیر سے قبل تمام حکومتی ایس او پیز اور حفاظتی ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔