کندیاں نادرا آفس میں لیڈی فوٹوگرافر تعینات کرنے اور علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں نادرا آفس میں خواتین کے مسائل کے پیش نظر اہل علاقہ کا لیڈی فوٹوگرافر تعینات کرنے اور علیحدہ کاؤنٹر قائم کرنے مطالبہ ۔کندیاں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نادرا آفس میں شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کیلئے خواتین کی تصاویر بناتے وقت مرد فوٹوگرافر کی موجودگی کی وجہ سے شرعی سخت پردہ کرنے والی خواتین اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر مواقع پر خواتین کو تصویر کے دوران پردہ ہٹانے کا کہا جاتا ہے جس سے انہیں ذہنی اذیت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں نادرا سنٹر میں خواتین کیلئے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیا جائے اور فوری طور پر فیمیل فوٹوگرافر تعینات کی جائے تاکہ خواتین باوقار اور آسان ماحول میں اپنے قومی شناختی دستاویزات بنوا سکیں اس اقدام سے نہ صرف مسائل حل ہوں گے بلکہ عوامی سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔