ماں سے بچھڑنے والے 3سالہ بچے کو والدین ملا دیا
خوشاب(نمائندہ دنیا)پولیس خدمت سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کے انچارج سب انسپکٹر ممتاز جوئیہ نے ماں سے بچھڑنے والے 3سالہ بچے کو والدین ملا دیا۔
گلشن ٹاون جوہر آباد کا 3سالہ ہارون ولد اکبر اعوان اپنی ماں کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال آیا تھا اور وہاں رش کے باعث ماں سے بچھڑ گیا تھا ہسپتال کے ملازمین نے اسے روتا ہوا دیکھ کر پولیس خدمت مرکز پہنچایا جس کے بعدسب انسپکٹر ممتاز جوئیہ نے اس کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ، پولیس خدمت سنٹر کی ٹیم نے ملک مقبول کی سربراہی میں طویل جدوجہد کے بعد3سالہ ہارون کے والدین کو تلاش کیا۔ اور بود از شناخت بچہ ان کے حوالے کر دیا گیا۔