دیور نے بیوہ بھاوج کو مبینہ طور پر جنسی تشددکا نشانہ بنا ڈالا

دیور نے بیوہ بھاوج کو مبینہ طور  پر جنسی تشددکا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیور نے بیوہ بھاوج کو مبینہ طور پر جنسی تشددکا نشانہ بنا ڈالا، 131جنوبی کی رہائشی مسماۃ(ک)نے پولیس کو بتایا کہ پانچ ماہ قبل اس کا خاوند دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا جس پر اس کا والد اور بھائی گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔

جبکہ اس کا دیور یوسف اس سے شادی کی خواہش ظاہر کر کے متعدد مرتبہ زیادتی کرچکا ہے ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں