کمشنر کی زیر صدارت ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ،پولٹری شیڈزکیسز پیش
کمشنر کی زیر صدارت ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ،پولٹری شیڈزکیسز پیش سرگودھا کے 23، بھکر کے پانچ اور خوشاب کے چار کیس شامل ،25 کیسز کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولٹری شیڈز 32 کیسز پیش کیے گئے ، جن میں سرگودھا کے 23، بھکر کے پانچ اور خوشاب کے چار کیس شامل تھے ۔اجلاس میں 25 کیسز کی منظوری دی گئی، جبکہ سات کیسز کو دوبارہ جائزہ کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے واضح کیا کہ ماحولیاتی اصولوں کی پابندی کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ صوبائی ماحولیاتی قوانین اور کمیٹی کے ضابطوں کے مطابق ہونا چاہیے ، تاکہ نہ صرف معیاری پولٹری انڈسٹری کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں پولٹری سیکٹر سمیت دیگر چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اجلاس میں جامعہ سرگودھا کے ماہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور اے سی جی نے شرکت کی۔