گرانفروشی پر مختلف دکا نداروں کو ایک لاکھ 16 ہزار پا نچ سو روپے جر ما نہ

گرانفروشی پر مختلف دکا نداروں کو ایک  لاکھ 16 ہزار پا نچ سو روپے جر ما نہ

کمرمشانی (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایت پر ما ہ صیا م میں پیرا فورس کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جا نب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کا با قاعدگی سے سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف دکا نوں اور مارکیٹوں کی 2172انسپکشن کیئں، گرانفروشی پر مختلف دکا نداروں کو ایک لاکھ 16 ہزار پا نچ سو روپے جر ما نہ عائد کیا, 4دکا نوں کو سیل جبکہ 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ علا وہ ازیں ڈی سی کی ہدایت پر مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی موئثر انداز میں سپلائی یقینی بنانے کے سلسلہ میں پیرا فورس کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلا می،بولی کے عمل کی نگرانی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں