7تحصیلوں میں پیرا انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی منظوری 8 کروڑ لاگت آئے گی
فیز ٹو میں کوٹ مومن، سلانوالی، نورپور تھل، عیسیٰ خیل، پپلاں ، بھکر اور دریا خان تحصیلوں میں پیرا انفورسمنٹ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ورکنگ پارٹی نے سات تحصیلوں میں پیرا انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دیدی ، جن پر تقریباً 8 کروڑ لاگت آئیگی۔ منظوری کمشنر حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایس ای ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فیز ٹو میں کوٹ مومن، سلانوالی، نورپور تھل، عیسیٰ خیل، پپلاں ، بھکر اور دریا خان تحصیلوں میں پیرا انفورسمنٹ اسٹیشنز قائم کیے جائینگے ۔ پہلے مرحلے میں 11 تحصیلوں میں اسٹیشنز کی تعمیر جاری ہے ۔کمشنر نے کہا نئے اسٹیشنز کی مکمل کی جائے اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے ۔