میانی:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں تقریری مقابلہ

میانی:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں تقریری مقابلہ

میانی:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں تقریری مقابلہ علاقہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی

میانی (نامہ نگار )میانی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں ماہِ مقدس کی مناسبت سے جمعہ 27 فروری 2026 کو مقابلۂ سیرت النبی ﷺ منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور سیرت النبی ﷺ پر تقریری مقابلے ہوئے ، جن میں طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مقابلہ جات کے منصفین کے فرائض ریاض حسین عامر، پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ، رانا محمد افضل، وائس پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میانی، اور عبدالمنان نے انجام دیے ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے ۔مہمانِ خصوصی ریاض حسین عامر اور سینیئر صحافی ارسلان شیخ، ممبر پریس کلب میانی، کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض دبیر عباس سید نے انجام دیے جبکہ طلبا انشال حسن اور احتشام ظہیر نے معاونت کی۔ آخر میں پرنسپل ندیم عمر ملک نے مہمانانِ گرامی اور شریک اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں