موٹر سائیکل والے کو 500سے زائد کا پٹرول نہیں مل رہا
موٹر سائیکل والے کو 500سے زائد کا پٹرول نہیں مل رہا کار والے کو تین ہزار روپے سے زائد کا پٹرول نہیں مل رہا ، کوٹہ مقرر
میانوالی (نامہ نگار )حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں راتوں رات بڑا اضافہ کر کے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ یہ اضافی ڈیزل پٹرول میں 55 پچپن روپے کیا گیا ادھر ایک تو قیمتیں بڑھائیں اوپر سے ڈیزل اور پٹرول کا کوٹہ مقرر کر دیا گیا جو کہ موٹر سائیکل والے کو 500 جبکہ کار والے کو تین ہزار روپے سے زائد کا پٹرول نہیں مل رہا ہے اب پیسے دے کر بھی انسان پٹرولیم مصنوعات ہوتی مقدار میں نہیں لے سکتا اہل علاقہ نے اس اضافے اور کوٹہ سسٹم کو مسترد کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قیمتیں پرانی سطح پر لائی جائیں اور کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے پوری دنیا میں بحران نہیں مگر پاکستان میں خود ساختہ پٹرولیم بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔