علمائے اہلسنت جوہر آباد کا رمضان المبارک میں تعلقِ الٰہی پر زور

علمائے اہلسنت جوہر آباد کا رمضان  المبارک میں تعلقِ الٰہی پر زور

خوشاب (نمائندہ دُنیا )بزم علمائے اہلسنت کے صدر مولانا صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت انسان اور خالق کے درمیان تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے ۔

انہوں نے جامع مسجد البتول سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن الہی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے تمام علوم موجود ہیں اور مقدس مہینے میں اس کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں