قوانین کی خلاف ورزی اور نو عمر ڈرائیوروں کے باعث حادثات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے پابندی پر عملدرآمد میں ناکام ہیں۔ نو عمر اور کم سن ڈرائیور موٹر سائیکل و رکشوں پر حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
شہریوں کی شکایات کے باوجود انتظامیہ کوئی مؤثر کارروائی نہیں کر رہی۔ ٹریفک پولیس چالان کر کے خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے ، جبکہ کم سن ڈرائیور مین سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کر کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے خصوصی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔