رمضان میں بیوٹیفکیشن اور سیوریج کے کام سے تاجروں کو مشکلات

رمضان میں بیوٹیفکیشن اور سیوریج  کے کام سے تاجروں کو مشکلات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی اسمبلی امیدوار حاجی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کچہری بازار سٹی روڈ گولچوک میں بیوٹیفیکیشن کا کام جاری ہے ۔

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے کام بھی کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیوٹیفیکیشن اور سیوریج کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری اکھاڑ پچھاڑ کے باعث عید کے موقع پر تاجروں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، کیونکہ کوئی بھی گاہک ان بازاروں میں آنے کے لیے تیار نہیں ہے ، جس سے تاجروں کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔عید تک عارضی طور پر کام روکا جائے تاکہ تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں