ایل پی جی ریفلنگ مافیا نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا
ایل پی جی ریفلنگ مافیا نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیاسرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے باعث صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی ریفلنگ مافیا نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ شہر اور گردونواح میں ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں نے سرکاری نرخوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر لیے ہیں اور گیس 4سوسے ساڑھے 4سوروپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے ، مگر ایل پی جی ڈیلرز نے ناجائز منافع خوری کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں،انتظامیہ کی خاموشی نے ایل پی جی مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر سرگودھا اور متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو مزید استحصال سے بچایا جا سکے ۔