عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں سپیشل پٹرولنگ و کومبنگ سرچ آپریشن
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کا پنجاب رینجرز کے ہمراہ عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں سپیشل پٹرولنگ و کومبنگ سرچ آپریشن ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل اور ڈی ایس پی رینجرز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل کی زیر نگرانی پولیس۔۔
ایلیٹ اور پنجاب رینجرز، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی پولیس نے عیسیٰ خیل میں بھٹانوالا انٹرچینج اور عیسیٰ خیل اڈا کے گردونواح میں سپیشل پٹرولنگ و کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔دوران سرچ آپریشن ای پولیس ایپ کے ذریعے 25 خیمہ بستیاں و ڈیرہ جات سرچ کیے ، 50 گاڑیوں کو اور 55 مشکوک افراد کو چیک کیا۔ سپیشل پٹرولنگ کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ میانوالی پولیس و تمام سیکورٹی فورسز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔