گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ ، د کاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔