پینے کے پانی کا استعمال بڑھ گیا،بحران پیدا ہونیکا خدشہ

پینے کے پانی کا استعمال بڑھ گیا،بحران پیدا ہونیکا خدشہ

پینے کے پانی کا استعمال بڑھ گیا،بحران پیدا ہونیکا خدشہ مسائل کی وجہ سے کا لے یرقان کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ چکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موسم کی تبدیلی کے پیش نظر چند روز میں ہی پینے کے پانی کا استعمال دو سو فیصد ،جبکہ مزید ڈیمانڈ کے پیش نظر شہر میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو نے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ابھی گرمی پوری طرح نہیں آئی مگر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نا یابی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں’ جبکہ کئی علاقوں میں مضر صحت گٹروں ملے پانی کی فراہمی نے صورتحال کو ابھی سے سنگین بنا دیا ہے اور یہاں پینے کے شفاف پانی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پہلے ہی کا لے یرقان کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔

دوسری طرف پانی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے شہر میں ڈیمانڈ کے مطابق پانی کی سپلائی کیلئے کوئی تحرک نظر نہیں آ رہا، معمول کی شکایات پر عملدرآمد میں بھی سست روی کا شکار ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی شعبوں کی طرف سے وسائل کی کمی کا رونا معمول بن چکا ہے ، جس کی آڑ میں دستیاب وسائل کو بھی استعمال نہیں کیا جا رہا اگر دستیاب وسائل کو ہی بروئے کار لایا جا ئے تو 70فیصد مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے مگر انتظامی افسران سنجیدہ ہی نہیں، جس کا فائدہ نچلی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے ،ٹینکر مافیا نے فی کین پچاس روپے سے بڑھا کر ستر روپے کا کر دیا ،لوگ دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ،جبکہ حالیہ سالوں کے دوران پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود 60فیصد سے زائد شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر نہیں ، کوئی منصوبہ فعا ل نہیں ہو سکاوزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں