کمشنر سرگودھا نے پولیس لائن کی مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی

کمشنر سرگودھا نے پولیس لائن کی  مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن شوکت علی، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف ، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف نے پولیس لائن کی مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔

 اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے ساتھ گھل مل کر عید کی خوشیاں بانٹیں اور نمازیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ بعد ازاں انتظامی افسران نے اپنے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں بھی عید کی مبارکباد پیش کی، کمشنر سرگودھا نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر ہمیں بھائی چارے ، محبت اور باہمی احترام کا درس دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اس خوشی کے موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور عید کے موقع پر بھی فیلڈ میں موجود رہ کر شہریوں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں تاکہ عید کی خوشیاں خوشگوار ماحول میں منائی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں