ناقص صفائی طلبہ کی صحت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے سنگین رکاوٹ ، ڈاکٹر صدف فاروق

ناقص صفائی طلبہ کی صحت اور  تعلیمی کارکردگی کے لیے سنگین  رکاوٹ ، ڈاکٹر صدف فاروق

میانوالی (نامہ نگار)پاکستان کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پہ بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صدف فاروق نے تمام مسائل پہ سیر حاصل گفتگو کی کہ تعلیمی اداروں میں ناقص صفائی ستھرائی طلبہ کی صحت اور تعلیمی کارکردگی کے لیے ایک خاموش مگر سنگین رکاوٹ ہے ۔

صاف پینے کے پانی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق بیت الخلاء تک رسائی کوئی سہولت نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی حق ہے ۔ اس کے باوجود پاکستان کے بہت سے تعلیمی ادارے اب بھی اس بنیادی ضرورت کو پورا نہیں کر پا رہے ۔غیر معیاری صفائی کی سہولیات اور آلودہ پانی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں طلبہ کی غیر حاضری بڑھتی ہے اور بعض اوقات وہ تعلیم جاری رکھنے سے بھی قاصر ہو جاتے ہیں۔یہ مسئلہ خاص طور پر ان سرکاری اداروں میں زیادہ نمایاں ہے جو پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں واقع ہیں۔ جہاں صفائی اور دیکھ بھال کے نظام میں واضح کمی پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں