ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملز م گرفتار
ٍ ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب، 4 ملز م گرفتارایف آئی اے کا فیصل آباد میں چھاپہ، لاکھوں روپے اور موبائل فونز برآمد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) فیصل آباد نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملز موں کے خلاف تھانہ کمپوزٹ سرکل فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 11/26 درج کر لیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سوساں روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرہ نمبر 104 میں چھاپہ مارا، جہاں ملزم غیر قانونی کرنسی کی لین دین اور ہنڈی حوالہ کی سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔ گرفتار ملزم میں محمد فہد اقبال ولد محمد شاہد اقبال سکنہ پیپلز کالونی، محمد عاطف جٹ ولد شمشاد حسین سکنہ سمن آباد روڈ، گلزار احمد ولد مختار احمد سکنہ نیو مظفر کالونی اور عمر انور ولد محمد انور سکنہ نیو خالد آباد شامل ہیں۔ملز موں کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی جبکہ 4 جدید سمارٹ فونز بھی ضبط کیے گئے ، جن میں ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی ڈیلرز کے ساتھ رابطوں کے شواہد موجود ہیں۔ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔