پی پی83 ضمنی الیکشن ،سردار ظفر بلوچ ن لیگ کے امیدوارنامزد
پی پی83 ضمنی الیکشن ،سردار ظفر بلوچ ن لیگ کے امیدوارنامزدمسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس ،سینئر ورکروں نے اتفاق رائے سے اعلان کیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سردار علی حسین بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر حلقہ پی پی83کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مشاورتی اجلاس ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین ، اراکین اسمبلی سمیت سینئر ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں اتفاق رائے سے حلقہ پی پی83کے ضمنی الیکشن کیلئے سردار ظفر عباس خان بلوچ کی بطور امیدوارنامزدگی کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال ، قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک سعد بشیر اعوان کے علاوہ علاقائی دھڑوں گلو گروپ، بلوچ گروپ، بندیا ل گروپ اور تھل اتھاد کے کابرین سابق وائس چیئر من ضلع کونسل ملک ظفر اقبال سگو ، سابق ممبران ضلع کونسل سردار ریحان عباس خان بلوچ، ملک احسان قادر مجوکہ ،سردار نورحیات خان،ضمیر علی خان بلوچ،سید عمران عباس شاہ،سردار فرحت عباس خان بلوچ ایڈووکیٹ،سردار نسیم عباس خان بلوچ اور ملک شہباز علی بھی شریک تھے ۔