سیوریج کا ابتر نظام ،ٹوٹی پھوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن کی خاص پہچا ن
سیوریج کا ابتر نظام ،ٹوٹی پھوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن کی خاص پہچا ن پانی کھڑا رہنے سے بیماریوں میں اضافہ، لوگوں کی آمد ورفت میں مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیوریج کا ابتر نظام اور ٹوٹی پھوٹی گلیاں طفیل ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کی خاص پہچا ن بن گئیں’ تعفن اور سیوریج کے گندے پانی کے گھروں کے سامنے جمع رہنے سے جہاں لوگوں کی آمد و فت نا ممکن ہوکر رہ گئی ہے وہاں صحت و صفائی کی ناقص صورتحال بیماریوں میں اضافہ کا موجب بنی ہوئی ہے ’ علاقے کا سیوریج کا نظام انتہائی بگڑ چکا ہے ’ جوہڑوں کی شکل میں کھڑے پانی پر پلنے والے مچھر ڈینگی اور ملیریا جیسے مہلک امراض کا بھی سبب بن سکتے ہیں’ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا آواز بلند کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار بخوبی سر انجام دے رہی ہے ’ مسلسل نظر انداز کیے جانے پرعلاقہ مکینوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔