ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد،مقدمہ

 ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد،مقدمہ

ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد،مقدمہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، صہیب اشرف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع سرگودھا کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کوٹمومن پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس تھانہ پھلروان پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش رمضان اور ثقلین سے 2 کلو 400 گرام چرس ،اورتھانہ جھاوریاں پولیس نے منشیات فروش محمد رضا کے قبضہ سے 450 گرام آئس برآمد کر لی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او ز اوران کی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں