انتہائی مطلوب ملزم پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوڑہ کلاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چوری ڈکیتی اور رسہ گیری کے مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم محمد طارق کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ضلع خوشاب کے سرحدی گاوں اورہ سیداں کے قریب مسروقہ مویشیوں کے ہمراہ موجود ہیں ، ایس ایچ او جوڑہ کلاں نے ان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر پولیس روانہ کی اور ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس کو حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کرنا پڑی اور پولیس و ملزمان کے مابین کراس فائرنگ کے دوران محمد طارق اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا ۔