کالعدم تنظیم کے رہنما کیخلاف فرار ہونے پر مقدمہ درج
ریڈ ہونے پر پناہ دینے والے افراد نے پولیس سے مزاحمت شروع کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کالعدم تنظیم کے مطلوب ضلعی رہنما ء اور ساتھیوں کے خلاف پولیس مزاحمت اور گھیرا توڑ کر فرار ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق مخبری ہوئی کہ مفرور ضلعی امیر صاد ق الامین نے 97 شمالی میں پناہ لے رکھی ہے ، ریڈ ہونے پر پناہ دینے والے افراد نے پولیس سے مزاحمت شروع کر دی ، ملزمان نے چھاپہ مار پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور شولڈر اتار دیے اضافی نفری طلب کرنے پر اشتہاری اور اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، صادق الامین تھانہ کینٹ پولیس کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج ایک مقدمہ میں اشتہاری مطلوب ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔