تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر راہگیر جاں بحق ہو گیا
ٹریلر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) احمدے والا کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی اور وہ چنیوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ٹریلر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ٹریلر کو قبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔