دکان سے 12کلو گھی لے کر فرار ہونے کی کوشش ، ملزم پولیس کے حوالے

دکان سے 12کلو گھی لے کر فرار ہونے  کی کوشش ، ملزم پولیس کے حوالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسربازی کے ذریعے دوکان سے 12کلو گھی لے کر فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے شخص کو دوکاندارو ں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

 حیات کالونی کے شفقت شہزاد کی دوکان پر ایک شخص نے 12کلو گھی خرید کر 1500روپے نقدی دیئے اور باقی موبائل اکاؤنٹ سے ٹرانسفارمر کر نے کا جھانسہ دے کر کھسکنے لگا تو اسے دوکاندار وں نے پکڑ لیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ ملزم مبینہ طور پر پہلے بھی تین چار دوکانوں پر اسی طرح فراڈ کر چکا ہے ملزم جس کا نام عمر بتایا جاتا ہے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں