نوسر باز نے دبئی پلٹ شہری کو اڑھائی لاکھ کے موبائل سے محروم کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسر باز نے دبئی پلٹ شہری کو اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سے محروم کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
6جنوبی کے علی حیدر نے اپنے دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیتی موبائل جو کہ دبئی سے لایا تھا کو فروخت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتہار دیا، جس پر فہیم نامی شخص نے موبائل خریدنے کی خواہش ظاہر کر کے اسے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں بلوایا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے کہا کہ میر ی بہن بھی ڈاکٹر ہے جس نے موبائل فون خریدنے ہے اسے دکھالاتاہوں، اور علی حیدر کو ویٹنگ ایریا میں بٹھا کر ہسپتال کے دوسرے دروازے سے رفوچکر ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔