اسلحہ کے زور پر70لاکھ روپے مالیت کی کار چھین لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب پانچ افراد نے اسلحہ کے زور پر منیر احمد نامی شہری سے ستر لاکھ روپے مالیت کی کار چھین لی ،تخت ہزارہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر ندیم احمد سے دو لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے۔۔۔۔
114جنوبی کے قریب نامعلوم مسلح اشخاص نے اسلحہ کے زورپر عبدالقدوس سے موٹرسائیکل چھین لیا،اقبال کالونی میں محمد عمر کی بیوی سے نامعلوم شخص چھپٹا مار کر قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گیا،شریف ٹاؤن کے محمد رمضان ،سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال کے محمد صغیر ،کوٹمومن کے بشیر احمدکے گھر وں سے بیس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر ،66شمالی سے قاسم علی ،خان محمد والا سے لیاقت علی ،مسلم بازار سے محمد بلال،42جنوبی سے محمد عمران،ہجن سے خضر حیات کی موٹرسائیکلیں ،گھلا پور کے احمد کی حویلی اور11جنوبی کے ارسلان کے سروس اسٹیشن سے بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔