جناح ہال کمپنی باغ کی تعمیر تزئین وآرائش پر کا م پھر روک دیا گیا

جناح ہال کمپنی باغ کی تعمیر تزئین وآرائش پر کا م پھر روک دیا گیا

میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ روکا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا کی تعمیر تزئین وآرائش پر کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو جناح ہال کمپنی باغ کی تعمیر تزئین و آرائش کے لئے تخمینہ تیار کرکے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر بلدیہ سرگودھا نے تین کروڑ روپے کاتخمینہ بنا کر ایڈمنسٹریٹر کو منظوری دینے کے لئے ارسال کی تاہم میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں