حکومت عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ، میاں اکرام الحق

 حکومت عوام کی خدمت کے مشن  پر گامزن ، میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے ، اور ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔

 مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اور موجودہ حکومت عوام کی زندگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ، مہنگائی میں کمی، روپے کے استحکام اور ترقیاتی منصوبے حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ، شہر میں ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے جاری ہیں، ان منصوبوں کے باعث شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آ رہی ہے ، شہر بھر میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کا حل انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم پیش رفت ہے جس سے شہر کو بڑی ریلیف ملے گی اور سیوریج کے 50 سالہ مسائل حل ہو جائیں گے ، ان اقدامات کو شہریوں کی طرف سے بھرپور سراہا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں