واٹر سپلائی کے لئے بنایا جانے والا جاگنگ ٹریک ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ٹھپ

 واٹر سپلائی کے لئے بنایا جانے  والا جاگنگ ٹریک ناقص حکمت  عملی کی وجہ سے ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے کی لاگت سے مین واٹر سپلائی کے لئے بنایا جانے والا جاگنگ ٹریک ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے واٹر سپلائیز کو حساس قرار دیتے ہوئے عوام کا داخلہ ممنوع قرار دے رکھا ہے لیکن سابق کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے مین واٹر سپلائی میں کروڑوں کی لاگت سے جاگنگ ٹریک اورحفاظتی اقدامات کے لئے تالابوں کے گرد ونواح جالیاں لگوائیں اور عوام نے سیر وتفریح کے لئے آنے لگے بعدازاں واسا نے ممکنہ تخریب کاری سے بچاؤ کے لیے عوام کاداخلہ بند کر دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں