شادی ایکٹ کی خلاف ورزی، 8افرادگرفتار ،دولہا فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی ایکٹ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اطلاع پر پولیس نے گزشتہ شب موضع سید نو میں چھاپہ مارا۔۔۔
جہاں فیصل نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ دوست احباب ساؤنڈ سسٹم چلا کر ہلڑ بازی کر رہے تھے جس پر عون ، امجد ، الطاف،حسن ، انیل وغیرہ آٹھ افراد کو پولیس نے قابو کر لیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔