پپلاں میں ڈیپ کلیننگ مہم زور و شور سے جاری
کندیاں(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل پپلاں میں \'ڈیپ کلیننگ\' مہم زور و شور سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کے ہمراہ تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کا آغاز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) سے کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ڈیپ کلیننگ مہم کے تحت ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام سمیت فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کی صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول مل سکے۔