رحمت کالونی جوہرآباد کے امجد علی کی نعش مل گئی
امجد علی نشے کا عادی تھا اور اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ، بھائی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)رحمت کالونی جوہرآباد کے 35 سالہ امجد علی کی نعش ریلوے سٹیشن جوہر آباد سے ملی ، ریلوے پولیس چوکی کے انچارج علی ذوالقرنین نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ ریسکیو1122کے تعاون سے متوفی کی نعش ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کی ، اطلاع ملتے متوفی کا والد اور بھائی ہسپتال پہنچ گئے ،متوفی کے والد قمر علی کے مطابق امجد علی نشے کا عادی تھا اور اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ، ریلوے پولیس نے حالت و واقعات کی روشنی میں ضروی کاروائی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی میت متوفی کے والد قمر علی کے سپرد کر دی، واضح رہے کہ ریلوے سٹیشن جوہر باد سے صرف رات کے اوقات میں ایک ٹرین گزرتی ہے اور پورا دن یہ ریلوے سٹیشن سنسان نظرآ تا ہے جس کی وجہ سے یہ نشیؤں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔