خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار
خوشاب(نمائندہ دنیا)انچارج ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ جابہ سب انسپکٹر صفی اﷲ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک چیکنگ کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔۔۔
گرفتار کیا جانیوالا مجرم حارث جمال ولد نور جمال نوشہرہ کا رہائشی اور قتل و اقدام قتل کے سنگین مقدمہ میں کیٹگری اے کا اشتہاری بتایا جاتا ہے ۔ حارث کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے اسے نوشہرہ کی پولیس کی تحویل دیکر حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ حیدر علی ٹیپو نے سب انسپکٹرصفی اﷲ اور انکی ٹیم میں شامل ہیڈ کانسٹیبل بدر اسلام و دیگر ملازمین کو خطرناک مجرم گرفتار کرنے پرتعریفی اسناد سے نوازا۔