ملک چلانے کے لیے مالیاتی اداروں کی طرف دیکھنا ہوگا ، ممتاز اختر کاھلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الحاج ممتاز اختر کاھلوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے دنیاوی تناظر کو دیکھتے ہوئے اپنے اخراجات کو کم نہ کیا۔۔۔
اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تو پاکستان معاشی طور پر مزید کمزور ہوگا، اور ہمیں ملک چلانے کے لیے مالیاتی اداروں کی طرف دیکھنا ہوگا الحاج ممتاز اختر کاھلوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت ہونے کے باوجود بھی اپنی عوام کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنے بھی 30 سال کا عرصہ ہونے کو ہیں مگر دیکھا جا رہا ہے کہ اس کی ترقی کی طرف توجہ دینے کی بجائے حکومت لوگوں کو سیاست میں الجھا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹا رہی ہے