خوشاب محلہ بادشاہ والہ ، محلہ لیویاں سمیت شہر کے مختلف نالوں کا صفائی کا عمل جاری
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے احکامات کی روشنی میں خوشاب محلہ بادشاہ والہ ، محلہ لیویاں ،بھٹو چوک خوشاب ،محلہ شیر شاہ سمیت شہر کے مختلف نالوں کا صفائی کا عمل جاری ہے۔۔۔
جس میں محکمہ واسا خوشاب اورایم سی خوشاب کے سینیئر اہلکار علی لاشاری ،سب انجینئر محکمہ واسا اور سینی ٹیشن سٹاف نے حصہ لیا اس موقع پر محکمہ واساافسران نے بتایا ہے کہ محکمہ واسا تمام آلات ،مشینری ودیگر وسائل کو استعمال میں لاکر شہریوں کو سیوریج ،نکاسی آب دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر من وعن عمل کر رہی ہے شہریوں کو نکاسی آب ،سیوریج کے نظام میں بہتر سروس فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلی پنجاب کے نکاسی آب،سیوریج ،نالوں کی صفائی کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔