یوم اقبال پر بھیرہ پریس کلب کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب

یوم اقبال پر بھیرہ پریس کلب کے  زیر اہتمام ایک پروقار تقریب

بھیرہ(نامہ نگار)یوم اقبال کے سلسلہ میں بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا کلب کے ابو شاہین فاروقی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں صحافیوں، ادبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدر کلب شاہین فاروقی چوہدری محمد اکرم گادی خواجہ کامران نسیم ظفر اقبال کھوکھر اور زبیر اسلم طور نے علامہ محمد اقبال کی حیات، شاعری اور فلسفۂ خودی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پھونکی اور انہیں ایک الگ تشخص عطا کیا۔ ان کی تعلیمات آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کا پیغام اتحاد، خودی اور عمل کا درس دیتا ہے ، جس پر عمل کر کے ہم موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اقبالؒ کی شاعری بھی پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں