تھری سیز ایگزیکٹو کیمپس میانی کی افتتاحی تقریب اور نمائش کا انعقاد
میانی (نامہ نگار)میانی میں تھری سیز ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام تھری سیز ایگزیکٹو کیمپس میانی کی افتتاحی تقریب اور نمائش 2026 کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں علاقہ بھر سے ماہر ایجوکیشنسٹ سوشل ایکٹوسٹ سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی تھری سیز مین کیمپس حضورپور اور ماڈل کیمپس میانی سے تقریبا 150 سے زاد طلباء وطالبات نے سائنس و آرٹس مضامین پر مبنی پروجیکٹ کو منفرد انداز میں نماش کے لیے پیش کیا۔ بچوں کی خوداعتمادی تخلیقی صلاحیت اور ڈسپلن کو دیکھ کر تمام شرکاء نے خوب داد دی۔ اس موقع بیشتر مہمان اس بات پر متفق نظر آئے کہ تحصیل بھیرہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا تعلیمی پروجیکٹ ہے جو بچوں کی ایڈوانس اور جدید معیاریات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں پر کام کر رہا ہے ۔آخر میں چیرمین ادارہ حافظ شعیب حسن اور ڈاریکٹر مبشر شہزاد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پرچم کشای اور دعایہ تقریب کے ساتھ ایونٹ کا اختتام ہوا۔