علامہ اقبال صرف مفکر فلسفی ہی نہیں مسلم امہ کے روحانی معالج بھی تھے ،ملک شہادت اعوان

علامہ اقبال صرف مفکر فلسفی ہی  نہیں مسلم امہ کے روحانی معالج  بھی تھے ،ملک شہادت اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہ شاعرِ مشرق، حکیم الامت اور مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال صرف مفکر فلسفی اور سیاسی راہنما ہی نہیں بلکہ مسلم امہ کے روحانی معالج بھی تھے۔۔۔

 انھوں نے ایک ایسے دور میں مسلمانوں کو جگانے کی کوشش کی جب وہ صدیوں کی غلامی اور احساسِ کمتری کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمانوں میں بیدرای کی روح پھونکی ، مصور پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا مفکر پاکستان علامہ اقبال کے انتقال کے 88برس بعد بھی ان کا ولولہ انگیز کلام دلوں میں حرارت پیدا کرتا ہے اگر ہم ان کے افکار و نظریات پر عمل پیر ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی ۔اس حوالے سے سب سے زیادہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت بات یہ ہے کہ مسلم ممالک کا اتحاد جو اس صورتحال میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ، اور دشمن اس بات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کے بعد دوسرے ملک کو نشانہ بناتا ہی چلا جا رہا ہے ۔  آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اقبال کے کلام کو محض رٹنے اور یادگاری تقریبات میں سنانے تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ ان کی فکر کو اپنی زندگیوں، اپنی تعلیم اور اپنی سیاست میں رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں