سہیل سکندرپی پی 83 میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

سہیل سکندرپی پی 83 میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈی سی خوشاب نے صوبائی الیکشن کمشنر سے حلف لیا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ریجنل الیکشن کمشنر سرگودہا ابرار جتوئی کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں خوشاب حلقہpp83کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہواصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اﷲ صاحب نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ریجنل الیکشن کمشنر نے پی پی 83 کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈی سی خوشاب نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب جناب شریف اﷲ سے حلف لیا بعد ازاں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرنے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے حلف لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداﷲ خان ریٹرننگ آفیسر اورسی ای او ایجوکیشن خوشاب عیسی لالی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا کو پی پی 83 میں اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ریجنل الیکشن کمشنر سرگودہا ابرار جتوئی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن ،رجسٹرڈ ووٹوں ،انتخابی کمپیئن ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے ،عذر داریوں،جانچ پڑتال، آر اوز اسسٹنٹ آر ،اوز کی ٹریننگ ،شیڈول ودیگر پراسسس بارے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب پی پی 83 میں شفاف انتخابات کو ہر صورت یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تمام فریقین کو یکساں ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کیا جائیڈپٹی کمشنر خوشاب نے پی پی 83 میں ضمنی انتخابات میں تمام ضروری اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے ۔ جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 83 خوشاب سے سردار علی حسین بلوچ جیتے تھے انکی وفات کے بعد سیٹ خالی ہونے کی وجہ ضمنی الیکشن کروائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں