خطہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی صورتحال پیدا ہو رہی ،میاں محمد عمران

 خطہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی  صورتحال پیدا ہو رہی ،میاں محمد عمران

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر میاں محمد عمران نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے۔۔۔

 حکومت کو فوری طور پر ملک بھر کے چیمبرز کے ذمہ داران کو بلا کر معاشی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جس طرح خطہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اگر اس حوالہ سے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کے کہ فوری طور پر آل پاکستان چیمبر آف کامرس کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔جس میں ان کی آراء کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں