نوری گیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے تو سرگودھا میں کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھیں گی، مرکزی انجمن تاجران

 نوری گیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے تو  سرگودھا میں کاروباری سرگرمیاں مزید  بڑھیں گی، مرکزی انجمن تاجران

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے وفد کی صدر ناصر محمود سہگل جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور سیکرٹری اطلاعات نعیم سرور بسراء سمیت دیگر عہدے داران نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سرگودھا کے تاجر مختلف مسائل کا شکار ہیں جن میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف چوراہوں کو اپنی سہولت کے لیے بند کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا اور تاجروں کے کاروبار کو تباہ کرنا شامل ہے اس حوالے سے چیف سیکرٹری کے حالیہ دورہ پر انہیں آگاہ کیا گیا ۔جس پر افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ تاجروں کے حوالہ سے جو بھی شکایات ہیں ان کا ازالہ کریں اگر نوری گیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے تو سرگودھا میں کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھیں گی اور خصٹوصا کارخانہ بازار کے تاجروں کو کاروباری لحاظ سے بہتر ریلیف حاصل ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں