مویشیوں کیلئے چارہ تیار کرتے ہوئے مشین کی زد میں آ کر شدید زخمی

مویشیوں کیلئے چارہ تیار کرتے ہوئے  مشین کی زد میں آ کر شدید زخمی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)چک46ایم بی میں کسان سیف اﷲ مویشیوں کیلئے چارا تیار کرتے ہوئے کترا مشین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، کسان سیف اﷲ ولد محمد شیر کا ہاتھ اپنے ڈیرہ پر چارہ بنانے والی مشین گالا ڈالتے وقت بلیڈوں کی زد میں آ گیا۔

جس سے اس کی ہاتھ کی انگلیاں کٹ گئیں ،اسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد مہیا کی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں