مسجدوں سے ٹوٹیاں چرانے والا ملزم گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں جامع مسجد خواجہ خیل میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم مسجد کی ٹوٹیاں چوری کرنے میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کندیاں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے اہل علاقہ نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ مساجد اور دیگر مقامات مقدس محفوظ رہ سکیں۔